Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عاصم اظہر کا نیا گانا’سوہنیا‘ ریلیز

عاصم اظہر کا نیا گانا’سوہنیا‘ ریلیز

پاکستان کے گلوکار عاصم اظہر اپنا نیا گانا’سوہنیا‘ آج ریلیز کریں گے۔

گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے گانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

عاصم اظہر نے امید ظاہر کی کہ موسیقی کے دلدادہ افراد کو اُن کا یہ نیا گانا پسند آئے گا۔

گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سابقہ انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنے آپ اور اپنے کام کی بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کے اپنے کام سے مطمئن ہوں، مجھے میرا کام پسند ہے کیونکہ میں اپنے گانوں کے ذریعے دوسروں سے بات کرتا ہوں۔

عاصم اظہر نے کہا کہ کا میں اپنے گانے ’تُم تُم‘ کو ملنے والی شہرت کے لیے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ چند ہی دنوں میں میرے گانے کو 50 لاکھ ویوز مل چکے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

گلوکار نے بتایا کہ میرا گانا ابھی بھی یوٹیوب پر ٹرینڈنگ پر ہے۔

دوسری جانب انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا نیا گانا تم تم پر سوشل میڈیا پر کافی مزاحیہ میمز بھی بنے لیکن اُس پر یہ ہی کہوں گا کہ بعض اوقات آپ لوگ حد سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

عاصم نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں اپنے فن کے زریعے بات کرنا چاہتا ہوں، تو لہذا یہ میرے نئے گانے کی پہلی جھلکی ہے جو میں شیئر کررہا ہوں۔

انہوں نے گانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا نیا گانا 23 جولائی کو ریلیز کرنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قبل انہوں نے گانے کے لیرکس کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد سے اُن کے مداحوں کو اس گانے کا بےصبری سے انتظار تھا۔

واضح رہے انہوں اپنا خیال بتاتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ اس گانے کو بھی سب بہت پسند کریں گے۔

Check Also

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *