Home / جاگو ٹیکنالوجی / اسپین: سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے پہلی ورچوئل ویٹر ایپ

اسپین: سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے پہلی ورچوئل ویٹر ایپ

عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور وائرس کو پھیلاؤ روکنے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے نت نیے طریقوں اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

سنگاپور نے سماجی فاصلہ قائم کرنے کا پیغام دینے کے لیے روبوٹ کتا تعینات کیا تو کہیں کچھ یونیورسٹیز میں طلبہ کی جگہ کنووکیشن میں روبوٹس نے حصہ لیا، کچھ ریسٹورنٹس میں رش میں کمی کے لیے بڑے بھالو رکے گئے تو کسی نے ڈمی کسٹمرز بٹھائے۔

اسی طرح اب اسپین کے شمال مشرقی بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ایک ریسٹورنٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات میں کمی کے لیے ورچوئل ویٹر ایپ لانچ کردی۔

برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے ریسٹورنٹ فنکی پیزا نے ایک نئے تجربے کی بنیاد رکھی ہے جو عالمی وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ کم کرنے کے لیے صارفین اور عملے کا زیادہ آمنا سامنا ہونے سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز

پالافروگیل میں سیاحوں میں مقبول کوسٹا براوا میں واقع ریسٹورنٹ فنکی پیزا کے صارفین اپنے فون پر ‘ فنکی پے ‘ ایپ کے ذریعے مینو دیکھ کر آرڈر اور اس کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پہلی مرتبہ اس قسم کی ڈیزائن کردہ ایپ کو اسپین کے کسی ریسٹورنٹ آرڈرنگ سسٹم میں ضم کیا گیا ہے۔

بعدازاں ویٹر آرڈر کیا گیا کھانا میز پر لے کر آتا ہے۔

اس حوالے سے ریسٹورنٹ کے مالک کارلوس مانیچ نے کہا کہ’ اس نظام کے ذریعے ہم نے اپنے صارفین کے ساتھ جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے جس کی کورونا وائرس کے دوران لوگ تلاش کررہے ہیں’۔

ایپ کے ذریعے آرڈر کے بعد عملہ اسکرینز سے آرڈرز کا انتظام کرتا ہے۔

اس طرح ریسٹورنٹ نے صرف ٹیبل سروس کے ذریعے سماجی فاصلے کو اپنایا اور داخلے کے وقت صارفین کو یاد دلایا جاتا ہے کہ وہ جب اپنی میز پر موجود نہ ہونے کی صورت میں ہر وقت ماسکس پہنیں۔

Check Also

ایکس کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرکے ری ٹوئٹ اور کمنٹس کو ختم کرنے کا امکان

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ڈیزائن اور خصوصی طور پر ٹائم لائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *