Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکار یاسر حسین کی ’کوئل‘ سے ہدایتکاری میں بھی انٹری

اداکار یاسر حسین کی ’کوئل‘ سے ہدایتکاری میں بھی انٹری

معروف اداکار  و  کامیڈین یاسر حسین نے ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مداحوں کو اطلاع دی کہ جلد ہی ان کا ڈرامہ ناظرین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تصویر میں یاسر کے ہمراہ اداکارہ منشا پاشا کو دیکھا جاسکتا ہے، کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ سرخ رنگ کی ٹوپی کوئی عام ٹوپی نہیں بلکہ ایک ڈائریکٹر کی ٹوپی ہے۔

یاسر کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے کا نام ‘کوئل’ ہے جس میں منشا پاشا اور فہد شیخ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جب کہ اس کی کہانی زنجبیل اسلم شاہ نے لکھی ہے۔

Check Also

ارجن کپور، ملائیکہ سے قطع تعلق کی افواہوں کے بعد پہلی بار منظر عام پر

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور،  ملائیکہ اروڑا کے ساتھ اپنے قطع تعلق کے افواہوں کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *