Home / جاگو کھیل / ویرات کوہلی حوصلہ افزائی کرنے پر بابر اعظم کے مشکور

ویرات کوہلی حوصلہ افزائی کرنے پر بابر اعظم کے مشکور

لاہور: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ویرات کوہلی نے برے وقت میں حوصلہ افزائی کرنے پر بابراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی ان دنوں فارم میں نہیں اسی وجہ سے اچھی کارکردگی نہیں دکھا پارہے اور شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’’آپ مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘‘

اس ٹوئٹ پر ویرات نے شاندار الفاظ میں بابر کو جواب دیا اور لکھا کہ ’’بہت شکریہ، چمکتے رہیں اور عروج پائیں، آپ کے لیے نیک تمنائیں۔‘‘

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *