Home / جاگو بزنس / پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

 اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کی جاسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔

وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔ آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی شب 12 بجے کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 77.44 ڈالر فی بیرل تک رہی۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *