Home / جاگو ٹیکنالوجی / اب واٹس ایپ کے ذریعے ایچ ڈی ویڈیوز بھیجنا بھی ممکن

اب واٹس ایپ کے ذریعے ایچ ڈی ویڈیوز بھیجنا بھی ممکن

کیلیفورنیا: میٹا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر اب صارفین ایک دوسرے کو ایچ ڈی کوالٹی میں ویڈیوز بھیج سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے واٹس ایپ نے ایچ ڈی فوٹوز بھیجنے کا فیچر شامل کیا تھا اور اب ایسا ہی فیچر ویڈیوز کیلیے بھی متعارف کروا دیا ہے۔

ایچ ڈی ویڈیوز بھیجنے کے فیچر کو آئی او ایس اور انڈروئد فون استعمال کرنے والے صارفین کیلیے پیش کیا گیا ہے۔ بہترین کوالٹی میں ویڈیوز بھیجنے کا طریقہ کار وہی ہوگا جو ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کا ہے۔

اس فیچر سے قبل اگر ایک صارف دوسرے کو ویڈیو بھیجتا تھا تو اس کی کوالٹی 480 پکسل سے زیادہ نہیں ہوتا تھی لیکن اب ویڈیوز کو 720 پکسل کے ساتھ شیئر کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

ایچ ڈی ویڈیوز فیچر کے استعمال کا طریقہ کار:

1- سب سے پہلے پلے اسٹور یا ایپل اسٹور میں جا کر واٹس ایپ کو اپڈیٹ کریں تاکہ نیا فیچر اس میں نمودار ہو جائے۔

2- اب واٹس ایپ کھول کر کسی دوست سے کی گئی چیٹ میں جائیں۔

3- اس میں Attachment کے آپشن پر کلک کریں تو آپ کو سامنے سے دو آپشنز دیے جائیں گے: Standard اور HD Videos۔

4- ایچ ڈی فوٹوز بھیجنے کیلیے HD Videos کے آپشن کا انتخاب کریں اور بھیج دیں۔

Check Also

ٹک ٹاک نے دو ماہ میں انسٹاگرام جیسی دوسری ایپ متعارف کرادی

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے محض دو ماہ کے عرصے بعد انسٹاگرام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *