Home / جاگو کھیل / ڈیرہ بگٹی: 6 مقامی فٹبالرز کے اغواء کے شبے میں 7 افراد زیرِ حراست

ڈیرہ بگٹی: 6 مقامی فٹبالرز کے اغواء کے شبے میں 7 افراد زیرِ حراست

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے فٹبال کے اغواء کیے گئے 6 مقامی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق مقامی فٹبالرز کے اغوا کے شبے میں 7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق مغوی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

6 مقامی فٹبالرز کو ڈیرہ بگٹی سے سبّی جاتے ہوئے گزشتہ روز جانی بیڑی کے قریب اغواء کر لیا گیا تھا۔

اس حوالے سے نگراں وزیرِ کھیل نواب زادہ جمال رئیسانی نے نوٹس بھی لیا تھا۔

جمال رئیسانی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کر کے کھلاڑیوں کی بازیابی یقینی بنانے کا کہا تھا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *