Home / جاگو کھیل / ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پہلا اوور کرا کے اننگ کا آغاز کیا جبکہ دوسرے اینڈ سے نسیم شاہ نے دوسرا اوور کرایا۔

ٹاس کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پِچ دیکھ کر کیا ہے، ہماری ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے، میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کو نیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔

اس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔

روہت شرما نے مزید کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے، زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، ایشیا کپ کا ہر میچ ہمارے لیے اہم ہے۔

دوسری جانب آج پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے، صبح سورج نکل آیا تھا مگر کولمبو میں آج بارش کا 80 فیصد تک امکان ہے،  دن کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پاک بھارت میچ سے متعلق حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کی صورت میں میچ پیر کو کھیلا جائے گا۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ہی ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔

پاکستان ٹیم

آج بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور فہیم اشرف پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔

بھارتی ٹیم

سوشل میڈیا پر پاک بھارت کرکٹ شائقین میں جنگ

آج کے میچ کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی پاک بھارت کرکٹ شائقین کی جنگ جاری ہے اور دونوں طرف سے صارفین اپنی اپنی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ دیگر ملکوں کے صارفین اس صورتِ حال پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاک بھارت سابق کرکٹرز کا ٹاکرا

کولمبو کے میدان میں ایکشن سے پہلے ’جیو نیوز‘ پر بھی پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کا ٹاکرا ہوا۔

سابق بھارتی کپتان اظہر الدین نے کہا کہ اس وقت پاکستان ٹیم فارم میں ہے لیکن کوہلی سے امیدیں ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کو پاکستان آنا چاہیے تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر کپیل دیو نے کہا کہ بہت ساری چیزیں ہونی چاہئیں تھیں جو نہیں ہو رہیں۔

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کی باڈی لینگویج کمزور نظر آئی ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *