Home / جاگو کھیل / کپل دیو کے ’اغوا‘ کی گتھی سلجھ گئی

کپل دیو کے ’اغوا‘ کی گتھی سلجھ گئی

بھارت کے لیجنڈری کرکٹر اور 1983 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان کپل دیو کے اغوا کی گتھی بلآخر سلجھ گئی۔ 

خیال رہے کہ کپل دیو سے متعلق ایک ویڈیو کلپ زیر گردش تھا جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ انہیں کچھ پکڑ کر ایک گھر میں لے جارہے ہیں۔

اس دوران کپل دیو کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جبکہ انکے منہ پر بھی کپڑا بندھا ہوا تھا۔

ویڈیو کو سابق بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیر نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس کے بعد سے صارفین اور کرکٹ سے پیار کرنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

تاہم اب گوتم گمبھیر نے ہی ایک اور ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے شیئر کی گئی ویڈیو میں کپل دیو کو کسی نے اغوا نہیں کیا تھا، بلکہ کرکٹ ورلڈکپ سے متعلق یہ ایک اشتہار کا ایک کلپ تھا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *