Home / جاگو کھیل / ایشین گیمز اسکواش: پاکستان مینز ٹیم کا فاتحانہ آغاز

ایشین گیمز اسکواش: پاکستان مینز ٹیم کا فاتحانہ آغاز

ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کی مینز ٹیم نے فاتحانہ آغاز کیا لیکن ویمنز ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

چین کے شہر ہینگزو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں مینز ٹیم نے گروپ کے دونوں میچز جیت لیے جبکہ ویمنز ٹیم کو دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مینز ٹیم نے پہلے میچ میں قطر کو دو۔ایک سے ہرایا، قطر کے خلاف ناصر اقبال اور نور زمان نے اپنے اپنے میچز جیتے لیکن عاصم خان کو شکست ہوئی۔

ناصر  اقبال نے سلیم الملکی کو 5-11، 5-11 اور 6-11 سے ہرایا، سید امجد کے خلاف نور زمان کی جیت کا اسکور 10-12، 7-11 اور 9-11 رہا۔ عاصم خان کو عبداللّٰہ الطمیمی نے تین۔ایک سے ہرایا۔

مینز ٹیم گروپ اے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیپال کو تین۔صفر سے ہرایا، پاکستان کے نور زمان، عاصم خان اور ناصر اقبال نے نیپال کیخلاف بآسانی کامیابی حاصل کی۔

ناصر اقبال نے عامر بھلون، عاصم خان نے امرت تھاپا اور نور زمان نے ارہبت کیشر کو شکست دی۔

ویمنز ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو دونوں گروپ میچ میں شکست ہوئی، خواتین کے گروپ بی میں پاکستان کو پہلے بھارت اور پھر ملائیشیا نے شکست دی۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *