Home / جاگو کھیل / مریم نواز بھی پاکستان ٹیم کی جیت پر خوش

مریم نواز بھی پاکستان ٹیم کی جیت پر خوش

مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں پاکستان ٹیم کی بہترین کارکردگی اور جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مریم نواز نے قومی ٹیم کو شاندار جیت پر مبارکباد دی اور لکھا کہ عبداللّٰہ شفیق اور محمد رضوان نے بہترین اننگز کھیلی۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی تھی اور سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *