Home / جاگو دنیا / غزہ کو 180 ڈگری تک تبدیل کردیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ کو 180 ڈگری تک تبدیل کردیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

یروشلم : اسرائیلی وزیر دفاع یوف گیلانٹ نے کہا ہے کہ غزہ کی سرحد پرموجود ہمای فوج زمینی کارروائی کے لیے تیار ہے، ہم غزہ کو ایک سو اسی ڈگری تک تبدیل کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کے بعد اب اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزیر دفاع یوف گیلانٹ نے دھمکی دی ہے کہ حماس غزہ میں تبدیلی چاہتی ہے اسے تبدیلی ملے گی لیکن وہ اتنا پچھتائے گی کہ کبھی غزہ کا رخ تک نہیں کرے گی۔

غزہ کی سرحد پر تعینات فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے اور ہم ایک مکمل اور کارروائی کی طرف بڑھ رہے ہیں غزہ سے کامیاب لوٹیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جدید اسلحہ سے لیس 3 لاکھ فوجی غزہ کی سرحد کے قریب پہنچا دیے ہیں۔

علاوہ ازیں غزہ پر اسرائیل نے پانچویں روز بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حماس کے مطابق غزہ پر رات بھر کے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 30 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، اسرائیل نے رہائشی عمارتوں، مساجد، دکانوں اور فیکٹریوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق طیاروں نے گزشتہ رات غزہ میں 200 مقامات کو نشانہ بنایا جبکہ شمال میں آج صبح حماس کے 80 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ بدھ کی صبح اسرائیلی فوج نے طیاروں اور گن بوٹس سے غزہ کی پٹی پر بمباری جاری رکھی۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ حماس کو نشانہ بنا رہی ہے۔ دوسری طرف گولہ بارود سے لدا پہلا امریکی طیارہ اسرائیل پہنچ گیا ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے کہا کہ اس کے درجنوں طیاروں نے غزہ کی پٹی میں الدرج اور التفاح محلوں کے علاقوں میں حماس کے 70 سے زائد ٹھکانوں پر بمباری کی۔

Check Also

برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *