Home / جاگو بزنس / پاکستان میں فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا

پاکستان میں فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا بھی 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 214 روپےکا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2023 ڈالر فی اونس ہے۔

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *