Home / جاگو کھیل / سندیپ لمیچانے لڑکی سے زیادتی کے مجرم قرار

سندیپ لمیچانے لڑکی سے زیادتی کے مجرم قرار

نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا سزا آئندہ سماعت پر سنائی جائے گی۔

نیپال کی میڈیا رپورٹ کے مطابق کھٹمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ کے سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے جمعہ کو محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالتی فیصلے میں نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا ۔عدالت کے مطابق زیادتی کے وقت لڑکی نابالغ نہیں تھی۔

نیپال کی میڈیا رپورٹ کے مطابق سندیپ لامیچانے کو سزا آئندہ سماعت پر سنائے جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

رواں سال 12 جنوری کو لامیچانے کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر  رہا کرنے کا حکم دیا تھاجس کے بعد سے وہ فی الحال ضمانت پر ہی رہا ہیں۔

واضح رہے کہ سندیپ لامیچانے پاکستان سپر لیگ ، بگ بیش لیگ  اور انڈین پریمیئر لیگ  بھی کھیل چکے ہیں۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *