Home / جاگو کھیل / پاکستان ہاکی فیڈریشن تنازع کا شکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن تنازع کا شکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن تنازع کا شکار ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستان ہاکی پر بین الاقوامی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔

صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے نگراں وزیراعظم کی جانب سے ایڈہاک صدر پی ایچ ایف کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے صورتحال سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو بھی آگاہ کر دیا جس کے بعد پاکستان ہاکی پر بین الاقوامی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی۔

واضح رہے کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے بطور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا اس کے باوجود اولمپئن کلیم اللہ نے اپنا عہدی سنبھال لیا ہے۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک بنیادوں پر صدر لگا کر دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *