Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عامر خان نے مداحوں کو مٹھائی کھلا کر عید منائی

عامر خان نے مداحوں کو مٹھائی کھلا کر عید منائی

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے عید کی خوشیاں اپنے بیٹوں کے ہمراہ مناتے ہوئے مداحوں میں مٹھائی تقسیم کی۔

خیال رہے کہ آج بھارت اور بنگلا دیش سمیت دیگر ممالک میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے لقب سے شہرت رکھنے والے سُپر اسٹار عامر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

مذکورہ وائرل ویڈیو میں عامر خان اپنے دونوں بیٹوں جنید خان اور آزاد خان کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ کے باہر سفید شلوار قمیض میں نظر آ رہے ہیں۔

عید کے اس موقع پر اداکار کے دونوں بیٹوں نے بھی ان سے میچنگ کرتے ہوئے سفید شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا ہے۔

عید الفطر کے خوشیوں میں اداکار اور ان کے اہلِ خانہ نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر جمع ہونے والے مداحوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں، ان کے ساتھ سیلفی بنوائی اور انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کیا۔

Check Also

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *