Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر کی مداح نکلیں

بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر کی مداح نکلیں

بالی ووڈ اداکارہ شہناز گِل بھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مداح نکلیں۔

ہانیہ عامر صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں۔

مشہور بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ شہناز گِل نے حالی ہی میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

شہناز گِل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی ایک پوسٹ پر کمنٹ میں اُنہیں اپنی ’پسندیدہ لڑکی‘ کہا ہے۔

شہناز گِل کی جانب سے اتنی محبت ملنے پر ہانیہ عامر جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے بھارتی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے کافی عرصے سے بھارتی ریپر بادشاہ اور ہانیہ عامر کی دوستی بھی دونوں ممالک کے میڈیا پر بحث کا ایک قابلِ ذکر موضوع ہے۔

Check Also

لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی

پاکستانی معروف اداکار، میزبان، ماڈل و گلوکار آغاز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *