Home / جاگو کھیل / مالدیپ: پشین کے باڈی بلڈر بلال غرشین نے ایشیئن چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

مالدیپ: پشین کے باڈی بلڈر بلال غرشین نے ایشیئن چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پشین سے تعلق رکھنے والے نوجوان تن ساز (باڈی بلڈر) اور مسٹر پاکستان سید بلال غرشین نے مالدیپ میں ہونے والی ایشیئن چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

سید بلال غرشین نے کہا ہے کہ میں 3 دفعہ مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت چکا ہوں لیکن میرا ایک خواب تھا کہ میں مسٹر ایشیاء کا میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اپنے کندھوں پر اٹھاؤں جو اللّٰہ پاک نے پورا کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اللّٰہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے مسٹر ایشیاء کے ٹائٹل سے نوازا۔

سید بلال غرشین نے بھی کہا ہے کہ اپنے پیارے ملک پاکستان کے لیے ہر مقابلے کے لیے تیاری کروں گا اور خرچہ خود برداشت کروں گا۔

Check Also

پاکستانی کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں گدے لگا کر کیچنگ پریکٹس

پاکستان شاہینز اور ریڈ بال فارمیٹ کے کھلاڑیوں نے کیمپ میں غیر معیاری گراؤنڈ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *