Home / جاگو پاکستان / وزیر پیٹرولیم سے کابینہ کی توانائی کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لے لی گئی

وزیر پیٹرولیم سے کابینہ کی توانائی کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لے لی گئی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی توانائی کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے چیئرمین شپ واپس لے لی۔

کابینہ کی توانائی کمیٹی کی تشکیلِ نو کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر توانائی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان تشکیل نو کے بعد کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

توانائی کمیٹی کے دیگر ممبران میں پاور، منصوبہ بندی اور ریلوے کے وفاقی وزراء شامل ہوں گے۔

توانائی کمیٹی میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و انڈسٹری عبدالرزاق داؤد بھی شامل ہیں۔

Check Also

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور شہر کی مالیت کا 17 گاڑیوں کا تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *