Home / جاگو پاکستان / دہشتگردوں کیخلاف فوری ایکشن سے پتہ چلتا ہے فورسز الرٹ ہیں: وزیراعلیٰ کے پی

دہشتگردوں کیخلاف فوری ایکشن سے پتہ چلتا ہے فورسز الرٹ ہیں: وزیراعلیٰ کے پی

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن سے پتہ چلتا ہے کہ  فورسز الرٹ ہیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے حیات آباد کے ایک گھر میں پناہ لی تھی اور ان اکی اطلاعات کے مطابق 7 دہشت گرد ہیں جنہوں نے ایک مکان میں پناہ لی۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ایسے واقعات کو کاؤنٹر کرنا آسان نہیں، آپریشن میں  اے ایس آئی کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے۔

یاد رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارے جس کے بعد گھر سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اضافی نفری طلب کی گئی۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کو 15 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا جب کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار قمر عالم شہید اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔

Check Also

2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *