Home / تازہ ترین خبر / 9 مئی کو پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازش کی گئی،عطا تارڑ

9 مئی کو پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازش کی گئی،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 9مئی کو ملکی دفاع کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، 9مئی کے واقعات منظم سازش کے تحت کیےگئے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات جیسے بھی ہوں کسی بھی سیاسی جماعت نے ملک پر آنچ نہیں آنے دی، ایک سیاسی ٹولہ اپنے مفادات کی خاطر ملک پر حملہ آور ہوا، پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے، ملک میں انتشار پھیلانے والوں نے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن بھی پاک فوج کی بہادری کے معترف ہیں، 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، سیاسی معاملات جیسے بھی ہوں کسی بھی سیاسی جماعت نے ملک پر آنچ نہیں آنے دی، ایک سیاسی ٹولہ اپنے مفادات کی خاطر ملک پر حملہ آور ہوا، پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں نے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا، پاکستان کے دشمن بھی پاک فوج کی بہادری کے معترف ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں نے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا، پاکستان کے دشمن بھی پاک فوج کی بہادری کے معترف ہیں، 9مئی کو شرپسند ٹولے نے شہداء کی یادگاروں اور حساس تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *