Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف پاکستانی آرٹسٹ جمیل نقش انتقال کرگئے

معروف پاکستانی آرٹسٹ جمیل نقش انتقال کرگئے

لاہور: 

معروف پاکستانی آرٹسٹ جمیل نقش لندن میں انتقال کرگئے۔

معروف پاکستانی آرٹسٹ جمیل نقش لندن میں 80 سالہ کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کیرانہ میں پیدا ہونے والے آرٹسٹ جمیل نقش نے پاکستان منتقل ہونے کے بعد نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا، جہاں انہوں نے استاد حاجی شریف سے منی ایچر مصوری کی تربیت لی۔

جمیل نقش نے کئی کیلی گرافی کے شاہکارتخلیق کیے اورمتعدد  کتابوں کے سرورق بنائے۔ جمیل نقش کی مصوری کی خاص بات عورت اورکبوترکا استعارہ تھا۔ انہوں نے اسلامی خطاطی میں میں بھی اپنا جداگانہ اسلوب وضع کیا۔

جمیل نقش کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے 1989 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے جب کہ 2009 میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

Check Also

بالی ووڈ فلم ’دہلی 6‘ کیلئے ممی نہیں مانیں، ’لو آجکل‘ کیلئے میں نے بیوقوفی کی تھی: صبا قمر

پاکستان میں سرِ فہرست کی اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بالی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *