Home / جاگو ٹیکنالوجی / فیس بک کا کرائسٹ چرچ حملے کے پیش نظر نئی پالیسی کا اعلان

فیس بک کا کرائسٹ چرچ حملے کے پیش نظر نئی پالیسی کا اعلان

ولنگٹن:  سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک نے کرائسٹ چرچ حملے کے پیش نظر نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔ حکام کے مطابق جو بھی صارف کسی دہشت گرد کے بیان کو سیاق کے بغیر شئیر کرے گا اس کا فیس بک لائیو فیچر کچھ عرصے کے لیے (ممکنہ طور پر 30 یوم) تک معطل کر دیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فیس بک نے لائیو فیچر کے استعمال کے لیے نئے قوائد وضوابط بنالیے ہیں اور کمپنی نے 75 لاکھ ڈالر انتہا پسند مواد کی روک تھام کے لیے نئی تحقیق کے لیے مختص کردیا۔
فیس بک کے نائب صدر گائے روسن کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد فیس بک استعمال کرنے والوں کو آگاہ کرنا ہے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔ اگر صارف احکامات پر عمل نہیں کرتا تو اس کے فیس بک کو لمبی عرصے تک بھی بند کیا جا سکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن نے فیس بک کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اس معاملے پر فیس بک کے مالک مارک زگربرگ سے بھی بات ہوئی تھی۔

Check Also

ٹک ٹاک نے دو ماہ میں انسٹاگرام جیسی دوسری ایپ متعارف کرادی

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے محض دو ماہ کے عرصے بعد انسٹاگرام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *