Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ملک کے معاشی بحران کے پیش نظرہم سب کو ایک ہوجانا چاہیے، شان شاہد

ملک کے معاشی بحران کے پیش نظرہم سب کو ایک ہوجانا چاہیے، شان شاہد

لاہور: 

معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے جب تک ہمیں فتح نصیب نہیں ہوجاتی تب تک ہمیں ہار نہیں ماننی ہے۔

اداکارشان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیراعظم عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی گرتی قدراورڈالرکی بڑھتی قدر نے عوام کے دل میں خوف پیدا کردیا ہے، پاکستان اس وقت معاشی دہشت گردی کا شکارہے، لیکن ہم تب تک اس معاشی بحران کے باعث جنگ سے واپسی کا راستہ اختیارنہیں کریں گے جب تک ہمیں فتح نصیب نہیں ہوجاتی۔

اداکارنے مزید کہا کہ ایسے وقت میں ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے جب ہمارے ملک و ریاست کو ہماری شدید ضرورت ہے۔ چاہے ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت یا اس کی سوچ و فکرسے تعلق ہو، اس سے قطع نظر ہمیں سب کچھ بھلا کرملک کے لیے کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ حکومت کو نقصان پہنچا تو ہم سب کو نقصان پہنچے گا۔ توہمیں پاکستان کے مستقبل کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔

Check Also

بالی ووڈ فلم ’دہلی 6‘ کیلئے ممی نہیں مانیں، ’لو آجکل‘ کیلئے میں نے بیوقوفی کی تھی: صبا قمر

پاکستان میں سرِ فہرست کی اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بالی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *