Home / جاگو بزنس / پی آئی اے خسارے میں 6 ارب کمی، آمدن 29 ارب روپے بڑھ گئی

پی آئی اے خسارے میں 6 ارب کمی، آمدن 29 ارب روپے بڑھ گئی

لاہور: قومی ایئر لائن پی آئی اے کا خسارہ 21ارب روپے سے کم ہو کر 5 ارب روپے پر آگیا جبکہ آپریشنل نقصانات میں بھی 75 فیصد کمی آئی۔

پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 44 فیصد اضافہ رہا اور 75 فیصد آپریشنل نقصانات میں بھی کمی واقع ہوئی۔ 6 ماہ میں نیٹ آپریٹنگ خسارے کی مد میں 48.7 فیصد کی کمی ہوئی ۔ یکم جنوری 2019 سے جون 2019 تک کی پی آئی اے کی کارکردگی میں شانداراضافہ رہا۔

رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے خسارے میں 36 فیصد کمی ہوئی۔ مالی سال 2018 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو38 ارب 50 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا جو کہ اب 32 ارب رہ گیا جبکہ 2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی میں 29 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ 2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو 94 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔

Check Also

ایف بی آر کے گریڈ 20 کے 27 افسران عہدوں سے فارغ

وزیراعظم شہباز شریف کےحکم پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کرپٹ اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *