Home / جاگو کھیل / شاہد آفریدی اور یوراج سنگھ کا پاک بھارت کرکٹ بحالی پر زور

شاہد آفریدی اور یوراج سنگھ کا پاک بھارت کرکٹ بحالی پر زور

دبئی: 

 شاہد خان آفریدی اور یوراج سنگھ دونوں نے فوری طور پر پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی پر زور دیا ہے۔

دونوں ممالک کے سابق اسٹار آل راؤنڈرز ایکسپو دبئی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلیے اکھٹے ہوئے تھے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت سیریز کھیلتے ہیں تو یہ ایشز سے بھی بڑی ثابت ہوگی مگر لوگوں کے پسندیدہ کھیل کے درمیان میں سیاست آچکی۔

دوسری جانب یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے خلاف 2004، 2006 اور 2008 کی باہمی سیریز کھیلنا اچھی طرح یاد ہے، اگرچہ یہ چیزیں ہمارے اختیار میں نہیں مگر میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ پاک بھارت مقابلے بذات خود کھیل کیلیے فائدہ  مند ہیں۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *