Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو کا ویڈیو کے ذریعے اہم اعلان

معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو کا ویڈیو کے ذریعے اہم اعلان

نامور یوٹیوبر عرفان جونیجو اپنے وی لاگز کی وجہ سے مداحوں میں کافی مقبول ہیں تاہم اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مزید وی لاگز نہیں بنائیں گے۔

عرفان جونیجو جنہیں یوٹیوب پر اب تک 8 لاکھ 72 ہزار صارفین سبسکرائب کرچکے ہیں نے یوٹیوب کو جزوی طور پر خیرباد کہہ دیا۔

انہوں نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی جس کے ذریعے اعلان کیا کہ اب وی لاگز بنانا ان کی زندگی کا فوکس نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں نے وی لاگز بنانا اس لیے شروع کیے کیوں کہ مجھے وی لاگز دیکھنا بہت پسند تھے، ان ہی کے ذریعے میں نے اپنی بڑی سے بڑی خواہش کو پورا کیا، لیکن آج کل انٹرنیٹ کے دور میں مشہور ہونا تو آسان ہے لیکن اپنی شناخت حاصل کرنا مشکل ہے’۔

عرفان جونیجو کے مطابق انہوں نے وی لاگز بناکر شہرت تو بہت حاصل کی لیکن اب اس ہی وجہ سے وہ خود اعتمادی اور اضطراب کا شکار ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا تب سے شروع ہوا جب سے یوٹیوب پر ان کے سسکرائبرز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

یوٹیوبر کے مطابق ان کے دن بدن بدظن ہونے کی وجہ بھی شاید وی لاگنگ ہی ہے۔

عرفان جونیجو کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ ویڈیو اس لیے بنا رہا ہوں کیوں کہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اب وی لاگز بنانا پسند نہیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں کوئی ویڈیو یوٹیوب پر نہیں لگاؤں گا، کبھی دل نے چاہا تو وی لاگ بھی بنالوں گا، لیکن وی لاگز بنانا اب میرا فوکس نہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں جو بناؤں گا وہ دل سے بناؤں گا جسے دیکھ کر مجھ خوشی ہوگی’۔

یوٹیوبر نے اپنی اس ویڈیو کا ٹائٹل ‘آئی کوئٹ’ (میں چھوڑ رہا ہوں) رکھا۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *