Home / تازہ ترین خبر / اگلے سال بجلی کی یہ صورت حال نہیں رہے گی: کے الیکٹرک

اگلے سال بجلی کی یہ صورت حال نہیں رہے گی: کے الیکٹرک

کراچی: ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ ایل این جی کا پاور پلانٹ اگلے سال آجائے گا اور اگلے سال بجلی کی یہ صورت حال نہیں رہے گی۔

ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کے الیکٹرک کے 5 پاور پلانٹ ہیں جن میں سے 4 گیس پر چلتے ہیں اور ایک فرنس آئل پر چلتا ہے جب کہ فرنس آئل سے ایک پلانٹ ایک ہزار میگاواٹ بجلی پید اکرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گیس پاور پلانٹ پر چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور گیس میں بہتری کا جواب ایس ایس جی سی کی جانب سے بہتر دیا جاسکتا ہے البتہ ہماری کوشش ہوتی ہے پلانٹ چلتے رہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت ہے وہاں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ایل این جی کا پاور پلانٹ اگلے سال آجائے گا اور اگلے سال یہ صورت حال نہیں رہے گی۔

 

Check Also

نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے سلسلے میں اعلامیہ غیر معمولی تاخیرکا شکار

نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے لیے اعلامیہ غیر معمولی تاخیرکا شکار ہوگیا۔ فیصل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *