Home / جاگو دنیا / بھارت ترکی پر برہم ہوگیا

بھارت ترکی پر برہم ہوگیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے بیان پر بھارت برہم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس ترومورتی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کااحترام کرنا چاہیے۔

ترومورتی نے ٹوئٹ کیاہم نے ریاست جموں اور کشمیر کے حوالے سے ترکی کے صدر کے بیان کو پڑھا ہے اور بھارت کے اندرونی معاملات میں ان کی مداخلت قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے اور اپنی پالیسیوں پر غور کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیر پر ایک بار پھر کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے اور جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ اور بھی سنگین ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کی عالمی وبا جیسے دنیا بھر کے معاملات پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں کرنے کا عہد کیا ہے۔

اس تنظیم کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس بارے میں ایک اعلامیے کی متفقہ منظوری دی گئی ہے۔

Check Also

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *