Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / آمنہ الیاس نے کن لوگوں کے لیے آواز بلند کر لی؟

آمنہ الیاس نے کن لوگوں کے لیے آواز بلند کر لی؟

پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے سانولی رنگت اور موٹاپے کا شکار افراد کی حمایت میں آواز بلند کر لی ہے۔

ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے سیاہ رنگت کے…

 آمنہ الیاس کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں انہوں نے سانولی رنگت اور موٹاپے کا شکار افراد کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اُس حوالے سے بتانے اور پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ سانولی رنگت اور موٹاپا کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ یہ ایک بیماری ہے اور میری جنگ ہے اس بیماری کے ساتھ اور میں جب تک زندہ ہوں۔۔اتنی دیر میں کمرے کا دروازہ کھلتا ہے اور ایک خاتون آمنہ سے کہتی ہیں کہ ’آمنہ کوئی آیا ہے‘ جس پر وہ پوچھتی ہیں کہ ’کون آیا ہے امی؟

جواب میں خاتون کہتی ہیں کہ ’وہی کالا موٹا سا تیرا دوست۔‘

آمنہ الیاس کی اس ویڈیو کا مقصد یہ بتانا ہے کہ دوسروں کے رنگ اور جسامت کے حوالے سے اُن پر تبصرے کرنا، ایسا ہمارے اپنے گھروں میں ہوتا ہے اس چیز کو ختم کرنے کے لیے پہلے خود اپنے گھر والوں کو اس سے روکنا ہوگا اس کے بعد ہی ہم کسی اور کو روک سکتے ہیں۔

یاد رہے اداکارہ آج کل سانولے رنگ اور بھدے جسم والے افراد کی حمایت میں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم دکھائی دے رہی ہیں۔

اس حوالے سے آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ سانولی رنگت اور موٹاپے کا شکار افراد کی ہمیشہ تذلیل کی جاتی ہے، وہ جہاں جاتے ہیں اُن کا مذاق اُڑایا جاتا ہے اور اُن کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ سانولے رنگ یا موٹاپے کو مذاق بنانا اب ختم ہوجانا چاہیے۔

اس سے قبل بھی آمنہ الیاس نےاپنے منہ پر آٹا لگا کر رنگ گورا کرنے کی مخالفت کی تھی اور اپنے مداحوں کو ایک خاص پیغام دیا تھا کہ وہ رنگ تبدیل کرنے کے بجائے خود کو پہچانیں۔

ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ میری جِلد چاہے جیسی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور اُنہیں حاصل کرکے رہوں گی۔

واضح رہے کہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی مجھے میرے کسی بھی مقصد میں گِرا سکے گی۔

Check Also

امبانیوں کی شادی اور مسئلہ فلسطین: دنانیر کے انسٹا پیغام نے صارفین کے دل جیت لیے

پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و انٹرنیٹ سینسیشن دنا نیر نے سوشل میڈیا پر بھارتی امیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *