Home / جاگو دنیا / گوئٹے مالا میں طوفان ایٹا کی تباہ کاریاں، درجنوں افراد ہلاک

گوئٹے مالا میں طوفان ایٹا کی تباہ کاریاں، درجنوں افراد ہلاک

طوفان ایٹا نے وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، مختلف حادثات میں اب تک 50 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خطرناک طوفان ایٹا کے باعث گوئٹے مالا میں شدید بارشیں شروع ہو  رہی ہیں اور مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جب کہ مختلف شہروں میں گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

گوئٹے مالا کے صدر الیجینڈرو گیامیٹی نے لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف حادثات میں 50 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں تک مزید بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے

دوسری جانب گوئٹے مالا کے حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے 100 کے قریب مکانات تباہ اور 3 لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سین پیڈرو سلا شہر کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلیوں میں پانی جمع ہونے اور گھروں میں پانی داخل ہونے کے باعث لوگ چھتوں پر چڑھے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ کیٹیگری فور کے طوفان ایٹا کو وسطی امریکا کے بدترین طوفانوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

Check Also

امریکا کی حماس سے متعلق قطر کو تنبیہ

امریکا نے حماس سے متعلق قطر کو متنبہ کردیا۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *