Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف یوٹیوبر عمر خان نے شادی کرلی

معروف یوٹیوبر عمر خان نے شادی کرلی

پاکستان کے معروف یوٹیوبر عمر خان المعروف یوخانو نے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق عمرخان کی شادی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور اہلخانہ نے شرکت کی۔

یوخانو نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعےاپنے مداحوں کو شادی کی خبر دی اور ساتھ میں چند تصویریں اور تقریب کی ویڈیو بھی شئیر کی۔

انہوں نے شادی کی تقریب کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آخر کار 2020 میں کچھ اچھا کام ہوا، میں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ اپنی خوشی کے لمحات آپ سب کے ساتھ شیئر کررہا ہوں‘۔

عمر خان نے شادی میں سوٹ جبکہ دلہن نے انگوری رنگ کا لہنگا زیب تن کیا۔

انہوں نے پوٹ میں اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *