Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف اداکارہ فردوس بیگم کی حالت تشویشناک

معروف اداکارہ فردوس بیگم کی حالت تشویشناک

پاکستان ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم کی حالت تشویشناک ہو گئیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فردوس بیگم کو گزشتہ روز برین ہیمبرج کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش…

اداکارہ فردوس بیگم 4 اگست 1947ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 71 سال ہے۔

فردوس بیگم کا اصل نام پروین ہے جبکہ انہوں نے فلمی نام فردوس سے شہرت پائی۔

برین ہیمبرج کے باعث اداکارہ فردوس بیگم کولاہور کے نجی اسپتال میں لیا گیا، تاہم اداکارہ فردوس بیگم نجی اسپتال میں زی علاج ہے۔

لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج اداکارہ فردوس بیگم کی طبیعت کے حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اُن کی حالت تشویشناک ہے۔

اداکارہ فردوس بیگم کو نجی اسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ فردوس بیگم نے ماضی کی مقبول فلم ’ہیررانجھا‘ میں ’ہیر‘ کا کردار نبھایا تھا۔

واضح رہے کہ اہلِ خانہ کی جانب سے فردوس بیگم کی صحت یابی کے لئے دعاوں کی اپیل کی جا رہی ہے۔

Check Also

امبانیوں کی شادی اور مسئلہ فلسطین: دنانیر کے انسٹا پیغام نے صارفین کے دل جیت لیے

پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و انٹرنیٹ سینسیشن دنا نیر نے سوشل میڈیا پر بھارتی امیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *