Home / جاگو بزنس / بجلی 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت مکمل

بجلی 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت مکمل

 اسلام آباد: 

نیپرا نے بجلی 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت مکمل کرلی۔بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت وائس چیئرمین نیپرا سیف اللہ چٹھہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوئی۔ جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویڑن محفوظ بھٹی نے اتھارٹی کوبتایا کہ اضافے کے بعد بجلی کا یونیفارم ٹیرف 13.35 سے بڑھ کر 15.30 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔ اطلاق تمام صارفین پرہوگا۔

ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارف کا ٹیرف بھی بڑھے گا تاہم کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا، ممبرنیپرا سندھ رفیق شیخ نے استفسار کیا نیپرا کی سیکشن 31 پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، سیکشن 31 میں پورے ملک کے لیے یونیفارم ٹیرف کی ہدایات ہیں، 1.95 کی یکساں ٹیرف میں اضافے کا آپ قانونی جوازکیا ہے، حکام وزارت توانائی نے بتایا کہ یکساں ٹیرف ریونیو کی ضروریات کے مطابق ہے، حکام نے بتایا کہ اضافے سے بجلی صارفین پر1495 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

Check Also

کوئٹہ: سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کوئٹہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *