Home / جاگو بزنس / روپے کے مقابل ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا

روپے کے مقابل ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا

 کراچی: 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا ہے۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 160روپے سے نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر 20پیسے کی کمی سے 159روپے 98پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 160روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

Check Also

کوئٹہ: سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کوئٹہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *