Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہریتھک نے ایشوریا کی فنی صلاحیتوں کو سمجھنے میں دیر کیوں کی، اداکار نے بتادیا

ہریتھک نے ایشوریا کی فنی صلاحیتوں کو سمجھنے میں دیر کیوں کی، اداکار نے بتادیا

 ممبئی: 

ماضی میں بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کو ایشوریا رائے کی فنی صلاحیتوں کو سمجھنے میں دیر کیوں لگی اس کی وجہ اداکار نے بتا دی۔ایک وقت تھا جب اداکار ہریتھک روشن اور اداکارہ ایشوریا رائے کو بالی ووڈ کی ’پرفیکٹ جوڑی‘ سمجھا جاتا تھا، دونوں فنکاروں نے بالی ووڈ کی فلم دھوم 2، جودھا اکبر اور گزارش میں ایک ساتھ کام کیا، تاہم فلموں میں کام کرنے سے قبل ہریتھک روشن ایشوریا رائے سے متعلق ایک رائے رکھتے تھے۔

ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار ہریتھک روشن نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں اداکارہ ایشوریا رائے کو فنی صلاحیتوں سے عاری اداکارہ سمجھتے تھے، انہیں لگتا تھا کہ ایشوریا رائے کے پاس سوائے خوبصورت چہرے کے کچھ بھی نہیں۔

ہریتھک روشن نے بتایا کہ جب اداکارہ ایشوریا رائے نے ان کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تو انہیں اپنی رائے واپس لینا پڑ گئی۔ ہریتھک روشن نے کہا کہ ایشوریا کے پاس خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ بھی ہے، وہ بہت باہمت اداکارہ ہیں، غلط رائے قائم کر کے میں نے بےوقوفی کی۔

Check Also

ماہرہ خان نے دی ایمی گالا میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے دبئی میں منعقد ہونے والے دی ایمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *