Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پریانکا چوپڑا کی بیٹی کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر وائرل

پریانکا چوپڑا کی بیٹی کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر وائرل

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی میری جونس کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا آج کل ایکشن کامیڈی فلم ’ہیڈ آف اسٹیٹ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ سیٹ پر بیٹی مالتی میری کو بھی ساتھ لے کر جاتی ہیں۔ 

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم ’ہیڈ آف اسٹیٹ‘ کے سیٹ سے بیٹی کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر شیئر کی ہے۔

مالتی میری جونس کی فلم کے سیٹ پر انٹری کے لیے پریانکا چوپڑا کو ایک آئی ڈی کارڈ بھی بنا کر دیا گیا ہےجس پر مالتی میری کو ’چیف ٹربل میکر‘ قرار دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اس آئی ڈی کارڈ پر مالتی میری کی ایک تصویر بھی موجود ہے جس میں وہ گلابی رنگ کے کپڑوں میں ملبوس خوبصورت انداز میں کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹی کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرنے کے کچھ لمحوں بعد ہی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *