Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ماہرہ خان نے دی ایمی گالا میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ماہرہ خان نے دی ایمی گالا میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے دبئی میں منعقد ہونے والے دی ایمی گالا میں’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی ایمی گالا سے  اپنی کچھ خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے دی ایمی گالا کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کرنے کے لیے آسمانی رنگ کے نازک پھولوں کی شکل والے ایپلکس سے مزین خوبصورت اسٹریپ لیس گاؤن کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ دی ایمی گالا ایک فیشن ایونٹ ہے اور اس میں دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *