Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / یمنیٰ زیدی کی شاعری نے مداحوں کو سحر میں جکڑ لیا

یمنیٰ زیدی کی شاعری نے مداحوں کو سحر میں جکڑ لیا

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے خیالات کی عکاسی لفظوں کے ذریعے کرتی دِکھائی دے رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی ماضی میں بھی اس قسم کی ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہی ہیں جس میں انہوں نے اپنی لکھی گئی شاعری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا۔

اداکارہ نے اپنی نئی ویڈیو میں شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کچھ جملے کہے جو ان کے مداح بے حد پسند کررہے ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو کو ان کے اکاؤنٹ پر اب تک 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جب کہ متعدد صارفین اس پر اپنا تبصرہ پیش کرچکے ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہےکہ یمنیٰ شوبز انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جو اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے الفاظ سے لوگوں کے دِلوں میں گھر کرنا جانتی ہیں۔

Check Also

ماہرہ خان نے دی ایمی گالا میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے دبئی میں منعقد ہونے والے دی ایمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *