Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ ماورا کی اپنے بہنوئی پر ساتھی اداکار امیر گیلانی کو ترجیح

اداکارہ ماورا کی اپنے بہنوئی پر ساتھی اداکار امیر گیلانی کو ترجیح

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے اپنے بہنوئی فرحان سعید پر اپنے ساتھی اداکار امیر گیلانی کو ترجیح دے دی۔

گزشتہ دنوں ماورا حسین نے اپنے ساتھی اداکار اور بہترین دوست امیر گیلانی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان واسع چوہدری کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

شو کے دوران میزبان نے ماورا حسین کو ایک صورتحال دی کہ  آپ کی کشتی ڈوب رہی ہے اور آپ کے پاس زندگی بچانے کے لئے صرف دو جیکٹس ہیں جس میں سے ایک آپ خود پہن لیں گی۔

واسع چوہدری نے پوچھا کہ آپ دوسری جیکٹ سے کس کی زندگی بچائیں گی، فرحان سعید، ہمایوں سعید یا امیر گیلانی؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماورا حسین نے کہا کہ میں دوسری جیکٹ سے امیر گیلانی کو ڈوبنے سے بچاؤں گی۔

ماورا حسین کا جواب سُن کر امیر گیلانی شرمانے لگے جبکہ واسع چوہدری حیران ہوگئے۔

واضح رہے کہ امیر گیلانی نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Check Also

عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار

پاکستان میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *