Home / تازہ ترین خبر / پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں منظم دھاندلی کا الزام

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں منظم دھاندلی کا الزام

پیپلز  پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے آزادکشمیر الیکشن میں منظم دھاندلی کا الزام عائد کر دیا۔

شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گاڑی پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی اور فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کا کیمپ اکھاڑ دیا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضح فرق ہے، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت جمع کروا دی ہے۔

Check Also

نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے سلسلے میں اعلامیہ غیر معمولی تاخیرکا شکار

نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے لیے اعلامیہ غیر معمولی تاخیرکا شکار ہوگیا۔ فیصل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *