Home / جاگو ٹیکنالوجی / شیاؤمی سی وی سیریز کا اولین فون پیش کرنے کے لیے تیار

شیاؤمی سی وی سیریز کا اولین فون پیش کرنے کے لیے تیار

شیاؤمی کی جانب سے ایک نئی سی وی سیریز کا اولین فون 27 ستمبر کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

فون کی کچھ تصاویر پہلے ہی لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں اور مختلف افواہوں میں اس کے فیچرز بھی بیان کیے گئے ہیں۔

اب کمپنی نے خود فون کے بارے میں کچھ تفصیلات اور آفیشل جھلک جاری کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فون میں اسنیپ ڈراگون پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔

کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ یہ رواں سال سب سے زیادہ لمبی بیٹری لائف والا اسمارٹ فون ہے۔

شیاؤمی سی وی کے ساتھ کمپنی کی جانب سے 3 سال تک سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا آٹو فوکس فیچر کے ساتھ ہوگا۔

اسی طرح 6.55 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہوگا جبکہ 55 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ، 256 جی بی اسٹوریج اور ڈولبی ایٹموس دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

فون کا وزن 166 گرام ہوگا جبکہ کیمرا سیٹ اپ میں فیشل بیوٹیفکیشن فلٹرنگ کا فیچر بھی ہوگا۔

Check Also

توہین مذہب کا مواد ہٹانے کے لیے پی ٹی اے کو خصوصی پورٹل تک رسائی ہے، ٹک ٹاک انتظامیہ

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھ کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *