Home / جاگو دنیا / کرسمس تقریب کے دوران ملکہ برطانیہ کے گھر میں مسلح شخص داخل

کرسمس تقریب کے دوران ملکہ برطانیہ کے گھر میں مسلح شخص داخل

 لندن: 

ملکہ برطانیہ کے شاہی گھر ونڈرسر کیسل میں ایک مسلح شخص نے اُس وقت گھسنے کی کوشش کی جب وہاں کرسمس کی تقریب جاری تھی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈرسر میں ملکہ برطانیہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کرسمس کی تقریب میں شریک تھی کہ اس دوران ایک 19 سالہ مسلح  نوجوان نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے مسلح نوجوان کو شاہی قلعہ کے گراؤنڈ سے حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح نوجوان قلعے کے اندر داخل ہونے میں ناکام رہا۔ ملکہ برطانیہ نے وبا کے دوران زیادہ تر وقت اسی محل میں علیحدگی میں گزارا۔

مسلح نوجوان کی گرفتاری سے کرسمس کی دعائیہ کی تقریب پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ مسلح نوجوان سے قلعے میں داخل ہونے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

 

Check Also

ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *