Home / جاگو دنیا / امریکا؛ کرسمس ٹری میں آگ لگنے سے باپ اور 2 بیٹے ہلاک

امریکا؛ کرسمس ٹری میں آگ لگنے سے باپ اور 2 بیٹے ہلاک

پنسلوانیا: 

امریکی ریاست پنسلوانیا میں برقی قمقموں سے سجائے گئے کرسمس ٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے گھر میں موجود باپ اور 2 بیٹے ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں جب کہ ماں اور ایک بیٹا جھلس گئے جن کا علاج جاری ہے۔

ترجمان فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جب آگ لگی تو اُس وقت گھر میں 5 افراد دوسری منزل پر سو رہے تھے۔ آگ اتنی شدت پکڑ چکی تھی کہ عملے کو گھر کے اندر داخل ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر آگ لگنے کی وجہ سوکھے کرسمس ٹری سے لپٹے بجلی کے تار ہیں تاہم ابھی تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

Check Also

متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *