Home / جاگو ٹیکنالوجی / فیس ماسک کے ساتھ آئی فون ان لاک کرنا ممکن

فیس ماسک کے ساتھ آئی فون ان لاک کرنا ممکن

کیلی فورنیا: 

ایپل کمپنی نے آئی فون صارفین کے لیے ’فیس آئی ڈی‘ کا نیا فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین فیس آئی ڈی فیچر اب ماسک پہن کر بھی استعمال کرسکیں گے، اب انہیں موبائل ‘اَن لاک’ کرنے کے لیے بار بار ماسک اتارنا نہیں پڑے گا۔

ایپل موبائل، ٹیب لیٹ یا دیگر ڈیوائسز میں فیس آئی ڈی کا فیچر ہوتا ہے جس کے تحت اسکرین پر دیکھنے سے ہی موبائل ان لاک ہوجاتا ہے۔

بعض صارفین کو بار بار ماسک ہٹا کر اسکرین ان لاک کرنے میں الجھن اور کوفت کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم اب ایسا فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا جس کے ذریعے ماسک اتارنے کی ضرورت پیش نہیں آئی گی اور اسکرین پر دیکھنے سے موبائل کا لاک کھل جائے گا۔

یہ سہولت ابتدائی طور پر آئی او ایس کے 15.4 بیٹا ورژن کے لیے دستیاب ہے۔ ایپل کے اس اقدام سے کورونا وبا کے دوران فیس ماسک نہ اتارنے کی پابندی برقرار رہے گی۔

کمپنی نے فیس آئی ڈی کا فیچر اس انداز میں اپڈیٹ کیا ہے کہ اب اسکرین پر پوری شکل کی جانچ نہیں ہوگی بلکہ سسٹم آنکھوں کے جائزے سے موبائل کو ان لاک کردے گا۔

Check Also

توہین مذہب کا مواد ہٹانے کے لیے پی ٹی اے کو خصوصی پورٹل تک رسائی ہے، ٹک ٹاک انتظامیہ

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھ کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *