Home / جاگو کھیل / آسٹریلیوی پچ کیوریٹر کل پاکستان پہنچیں گے

آسٹریلیوی پچ کیوریٹر کل پاکستان پہنچیں گے

 لاہور: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کیوریٹر ڈیمیئن ہوف 15 جولائی کو لاہور پہنچیں گے، اس دوران وہ کراچی، ملتان اور راولپنڈی بھی جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ معروف پچ کیوریٹر ڈیمیئن ہوف کو فیلڈ میں 26 سال کا تجربہ ہے، وہ پاکستان کے ان چاروں شہروں میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کی آؤٹ فیلڈ اور پچ اسکوائرز کا معائنہ کریں گے۔

ہوف دورے کے دوران مقامی کیوریٹرز، کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے پچز کی تیاری پر خصوصی لیکچرز دیں گے جبکہ کیوریٹرز اور کوچز کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے لیے پچز کی تیاری پر بھی معلومات فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں ڈراپ اِن پچز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کافی متحرک رہے ہیں جبکہ گزشتہ پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ ڈراپ اِن پچز ملک کیلئے ناگزیر ہیں، سابق کرکٹرز کی تنقید کے باوجود لگ کررہیں گی۔

 

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *