Home / جاگو کھیل / پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

گال: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 21 رنز بنالیے۔

گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی، پہلے روز چائے وقفے سے قبل 222 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ جواب میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 12 رنز بنالیے۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل نے 76 اور لوئر آرڈر میں مہیش تھیکشنا 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 222 رنز تک پہنچایا۔

لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشادا فرنینڈو 35، کوشل مینڈس 21، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4، رمیش مینڈس 11 اور پربت جے سوریا 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں میچ کے آغاز سے قبل سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش ہوگی پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل لگائیں اور پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کیلئے آل راؤنڈر سلمان علی آغا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ محمد نواز اور یاسر شاہ قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، پربت جے سوریا اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔

دوسری جانب سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی، کرکٹر کو مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *