Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ثناء عسکری کا شوٹنگ کے دوران جنات دیکھنے کا انکشاف؛ ویڈیو وائرل

ثناء عسکری کا شوٹنگ کے دوران جنات دیکھنے کا انکشاف؛ ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ ثناء عسکری نے شوٹنگ کے دوران جنات دیکھنے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ  نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی ۔

شو کے دوران ثناء عسکری نے بتایا کہ ایک ڈراؤنے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے سیٹ پر خوفناک اور عجیب و غریب حرکات محسوس کی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر کبھی چیزیں گرتیں، کبھی دروازے کی گھنٹی بجتی لیکن باہر کوئی نہیں ہوتا تھا تو کبھی خوفناک شکلیں نظر آتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایسا بھی ہوتا تھا کہ اجنبی لوگ نظر آتے تھے جس پر خوف سے بُرا حال ہو جاتا تھا، کچھ سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، ان سب چیزوں کی وجہ سے کافی دن تک طبیعت بھی خراب رہی تھی۔

 

 

 

Check Also

فلم پروڈکشن مہنگی پڑگئی، معاون پروڈیوسر ساتھ چھوڑ گئے تھے، تاپسی کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو 2022 میں اداکارہ سے پروڈیوسر بنی اور انہوں نے ہدایتکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *