Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارت کے پندرہویں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری

بھارت کے پندرہویں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری

بھارت کے پندرہویں صدر کے انتخاب کیلئے آج پارلیمنٹ اور مختلف ریاستوں میں ووٹنگ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الیکشن کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور بیلٹ پیپر اور بیلٹ باکس کو سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے، صدر کے انتخاب کیلئے  ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو ہوگی۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ملک بھر سے 48 سوایم پیز اور ایم ایل ایزحق رائے دہی استعمال کریں گے، حکومتی اتحاد کی متفقہ امیدوار دروپدی مورمو کو ساٹھ فیصد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ موجودہ صدر رام ناتھ کووند کی مدِت صدارت 24 جولائی کو مکمل ہوجائے گی اس کے اگلے دن  بھارت کے پند رہویں صدر کی حلف برداری 25 جولائی کو ہوگی۔

یاد رہے کہ موجودہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے 25 جولائی 2017 کو حلف اٹھایا تھا، ان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 17 جولائی کو ہوئی تھی۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *