Home / جاگو کھیل / روس کی ٹینس اسٹار کا ہم جنس پرست ہونے کا اعتراف

روس کی ٹینس اسٹار کا ہم جنس پرست ہونے کا اعتراف

 ماسکو: روس کی ٹینس اسٹار کساتکینہ نے کہا ہے کہ  وہ ہم جنس پرست ہیں اور اپنی اس شناخت پر شرمندہ نہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی اسٹار ٹینس کھلاڑی اور عالمی سطح پر 12 ویں نمبر پر براجمان ڈاریہ کساتکینہ نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کب تک ایسی حقیقتوں کو چھپایا جا سکتا ہے۔

روسی ٹینس اسٹار نے اپنے ملک میں ہم جنس پرستوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا روس میں ممنوعہ موضوعات کی فہرست بہت طویل ہے۔

ڈاریہ نے مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ کھیل کی دنیا کے یا پھر کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والے با اثر لوگوں کو اس بارے میں کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ان نوجوانوں کے لیے بہت اہم ہے جو معاشرے کے ساتھ بہت مشکل وقت گزارتے ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

Russian Tennis Star declear herself as guy 1

ٹینس اسٹار ڈاریہ نے مزید کہا کہ کب تک خود کو کوٹھری میں بند رکھا جا سکتا ہے۔ اپنے بارے میں سچ نہ بتادیں تب تک دماغ گھومتا رہے گا۔ ظاہر ہے کہ ہر شخص کو یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کب، کس طرح سے اور کتنا کھلنا ہے۔

اس انٹرویو سے قبل روس کی اسٹار کھلاڑی نے ایک خاتون کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں دل کا ایموجی بھی تھا اور کیپشن لکھا تھا ’’ میرے پیارے دل کے ٹکڑے‘‘

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ روس کی ایک فٹ بال کھلاڑی نے بھی ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ روس نے 2013 میں ہم جنس پرستوں کے لیے ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت ہم جنس پرستوں کو پرائیڈ مارچ نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *